میپکو ہیڈ کواٹر میں کھلی کچہری کاانعقاد

پیر 16 اپریل 2018 21:02

ملتان۔ 16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر سرفرا ز احمد ہراج نے گذشتہ روز میپکو ہیڈ کواٹر میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میں کل 12صارفین نے شکایات پیش کیں۔

(جاری ہے)

جن میںخورشید احمد(خانیوال سرکل) نے بل درستگی سے متعلق،سیف اللہ (ملتان سرکل) نے ایل ٹی کھمبوں،نسرین یونس(ملتان سرکل) ٹیوب ویل کنکشن کی مرمت،محمد علیم خان(ملتان سرکل) نے بل درستگی،فقیر محمد(مظفر گڑھ سرکل) نے بل ایڈجسٹمنٹ،ارشد محمود(خانیوال سرکل) نے بل درستگی،ملک رمضان(ملتان سرکل) نے ڈیٹیکشن بل،محمد سفین(ملتان سرکل) نے بل ڈیٹا انٹری،محمد اکرم،قاسم علی اور عبد الرحمٰان(ملتان سرکل) نے بل ادائیگی کی تاریخ میں توسیع اور منیر احمد(ملتان سرکل ) نے ڈیٹیکشن بِل کی درخواستیں پیش کیں جن پر موقع پر احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں