درالامان ملتان میں ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس

ادارے کی بہتری کیلئے مزیداقدامات کئے جائیں گے، سمیرا ستار

منگل 17 اپریل 2018 21:28

ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ دارالامان ملتان میں گزشتہ روز ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس منعقدہوا جس میں دارالامان کی انچارج سمیراستار ،ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران ڈی ایس پی شاہدہ نسرین ،ڈاکٹرغزالہ صفدر ،پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی سی ای او زاہدہ خان ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آمنہ طاہرہ زیدی ،زہرہ سجاد زیدی اورمصباح علی نے شرکت کی ۔

اس موقع پردرالامان کی انچارج سمیراستار نے بتایاکہ ادارے میں اس وقت خواتین کی کونسلنگ کیلئے صرف ایک سائیکالوجسٹ موجودہے جبکہ ہمیں مزید 2ماہرنفسیات کی ضرورت ہے ۔جوادارے میں موجودخواتین کی کونسلنگ کرسکیں اورانہیں لیگل سیشن دے سکیں ۔اجلاس میں دارالامان کی عمارت کے رکے ہوئے تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کی بھی کہاگیا۔

(جاری ہے)

سمیراستار نے بتایاکہ دارالامان کی دیواروں کو اونچا کرنے کے باعث خاردار تاریں اتاریں گئیں تھیں جبکہ اب دیوار یں اونچی ہوچکیں ہیں لیکن خاردار تاریں دوبارہ نہیں لگائی گئیں ۔

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر خاردارتاریں فوری لگوائی جائیں ۔اس کے علاوہ دارالامان کافرنٹ والا صحن بننے والا ہے اس لئے کنٹریکٹر سے دوبارہ کام شروع کرایاجائے ۔اس کے علاوہ بوں کی تعلیم وتربیت کیلئے سماجی تنظیم کے زیراہتمام کچھ معلوماتی پروگرام بھی کرائے جائیں جس سے بچے سیکھ سکیں ۔اس موقع پرایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے درالاامان کاوزٹ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں