پنجاب لینڈ زریکارڈ زاتھارٹی نے جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے کا شتکاروں کی کمپیوٹرائزڈ لسٹیں تیارکرلیں

جمعرات 19 اپریل 2018 20:44

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پرکاشتکاران کی لسٹوں کی تصدیق کا کام مکمل کر لیا ہے جس کا مقصد گندم کی خریداری کے عمل کو شفاف بنانا اور اہل کاشتکاروں کو باردانہ کی شفاف فراہمی ہے۔ پٹوارریکارڈ کے ذریعے مرتب کردہ کاشتکاران ،مالکان اور مزارعین کی تمام لسٹوں کو لینڈریکارڈ کے ذریعے تصدیق کرلیا گیا ہے۔

کاشتکاران کی تصدیق کے لیے پٹوارکے ریکارڈسے کی گئی گرداوری کو بھی چیک کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق دس ایکڑ تک کے کاشتکاران کو بارد انہ کی ترجیحی بنیاد پر فراہمی کے لیے مالکان کو مختلف کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق جنوبی پنجاب کے تین بڑے ڈویژن ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 7لاکھ سے زائد کاشتکاروں کے ریکارڈ کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اراضی ریکارڈ سنٹرز پر موصول ہونے والی درخواستوں کے بعد فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ترجیحی لسٹیں تیا ر کی گئی ہیں۔ ترجیحی لسٹوں کو بھی پنجاب لینڈ ریکارڈزا تھارٹی کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کیا گیا ہے۔یہ لسٹیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ویب پورٹل پر دستیاب ہیں۔ محکمہ خوراک کی طرف سے مہیا کی جانے والی ترجیحی لسٹوں کو اراضی ریکارڈسنٹرز کا عملہ ویب پورٹل سے کائونٹر چیک کرے گااور کائونٹر چیک ہونے والے مالکان کا شتکاران کو بھی باردانہ فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب میں ٹوٹل کاشتکاران کی تعداد قریب14لاکھ ہے جن میں قریبا7لاکھ سے زائد جنوبی پنجاب سے ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں