پی آئی اے ایمپلائز یونین الیکشن 2018‘ ملتان میں مزدور اتحاد کامیاب

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پی آئی اے ایمپلائز یونینز الیکشن 2018ء کے موقع پر ملتان میں چھ مختلف یونینز نے ان الیکشن میں حصہ لیا تاہم مزدور اتحاد کے نام سے پانچ یونینز کے اتحاد نے ملتان میں 111ووٹ حاصل کرکے غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی۔پی آئی اے ملتان میں ووٹنگ کاعمل آج صبح نوبجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

ووٹنگ کے اس عمل میں اپرلیگ،پیپلزیونٹی،انصاف فرنٹ،سکائی ویز،یونائیٹڈ اورپیاسی سمیت چھ یونینز نے حصہ لیا ان میں سے پیپلزیونٹی ،انصاف فرنٹ،سکائی وزیر ،یونائیٹڈ اور پیاسی نے مزدور اتحاد کے نام سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر الیکشن میں حصہ لیا۔پی آئی اے ملتان میں مجموعی طورپر 164ووٹ تھے جن میں سے 162ووٹ کاسٹ کیے گئے ان میں سے مزدور اتحاد نے 111جبکہ ایئر لیگ نے 49ووٹ حاصل کیے جبکہ انصاف فرنٹ کو علیحدہ سے بھی دوڈال دیئے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں