میپکو کارواں مالی سال کے دوران مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن‘12860ڈیفالٹرز سے 15کروڑ سے زائد رقم وصول

جمعرات 19 اپریل 2018 23:54

ملتان۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل نے رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران مستقل نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 12ہزار860ڈیفالٹرز سے 15کروڑ65لاکھ روپے وصول کرلئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایات پر ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی کی سربراہی میں ڈویژنل اور سب ڈویژنل افسران کی جانب سے ڈیفالٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی2017؁ء سے مارچ 2018؁ء تک میپکو کینٹ ڈویژن کے زیر انتظام سب ڈویژنوں میں 1003مستقل نادہندگان سے ایک کروڑ76لاکھ27ہزارروپے، ممتازآبادڈویژن میں 1332ڈیڈڈیفالٹرز سے ایک کروڑ 78 لاکھ 83 ہزار روپے، سٹی ڈویژن میں 3288نادہندگان سے 2کروڑ34لاکھ12ہزارروپے، شجاع آبادڈویژن میں 2020نادہندگان سے ایک کروڑ73لاکھ45ہزارروپے، موسیٰ پاک ڈویژن میں 3494نادہندگان سے 3کروڑ 78 لاکھ72ہزارروپے اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں 1723ڈیفالٹرز سے 4 کروڑ 23 لاکھ 81 ہزارروپے وصول کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں