نوازشریف کی سیاست انجام کو پہنچ چکی ،اب شہبازکی باری ہے ، شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،وہ اب الگ صوبے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے ،تقریب سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست انجام کو پہنچ چکی اب شہباز کی باری ہے جنہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کی انتہاء کردی پی ٹی آئی ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بھی عوام کو سوائے محرومیوں کے اور کچھ نہیں دیا اور آ ج الگ صوبے کے قیام کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما شیخ واجد شوکت کی جانب سے یونین کونسل 20میں دو قومی حلقوں این اے 155,156اور دو صوبائی حلقوں 215,216کے مرکزی الیکشن آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں این اے 155کے امیدوار ملک عامر ڈوگر، صوبائی حلقہ 215کے امیدوار حاجی جاوید اختر انصاریصوبائی حلقہ 216کے امیدوار، ندیم قریشی، بشارت شوکت، حاجی حنیف مغل، صلاح الدین مغل، مسعود مغل، ملک انتظار، شیخ طاہر، رائے لیاقت، جاوید قریشی، حاجی شفیق، ملک اکرم شہزاد، ملک شبیر، امجد مرزا، افضل مغل، شیخ اسرار، پروفیسر نصرت، خرم لاڈوا، ڈاکٹر قیصر، غزل غازی، لیاقت انصاری، فیصل غفار، شفقت خان ، اعجاز راہی، فرخ عمر چوہدری ودیگر نے بھی خطاب کیا شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کارکن پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ایوانوں میں جاکر عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں