ملتان میں گیس سلنڈر کا دھماکا،ہوٹل کی چھت گر گئی،2 بچے جاں بحق،8 زخمی

پیر 16 جولائی 2018 17:16

ملتان میں گیس سلنڈر کا دھماکا،ہوٹل کی چھت گر گئی،2 بچے جاں بحق،8 زخمی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں کی تیسری منزل پرگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی چھت گرگئی۔گیس سلنڈر دھماکے میں 3 سالہ عمار سمیت 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم 8 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا اورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں