بے ہنگم پوسٹرز اور بینرز لگا کر شہر کا حسن تباہ کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،مدثرریاض ملک

پیر 16 جولائی 2018 23:31

ملتان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار ملک عامر ڈوگر، شوکت بوسن ، علی موسیٰ گیلانی سمیت 5سے زائد قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواروںکو حتمی شوکاز نوٹس جاری کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے کہا کہ الیکشن کے شفاف انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کاوشیں کررہی ہے ۔ بے ہنگم پوسٹرز اور بینرز لگا کر شہر کا حسن تباہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں