سب ڈویژن پیراں غائب کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 16 جولائی 2018 23:34

ملتان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے اورمقامی سطح پر شکایات کے فوری ازالے کے لئے ملتان شہر میں ایک نئی آپریشن سب ڈویژن پیراں غائب کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے میپکو آپریشن سب ڈویژن نیوملتان کو دوحصوں میں تقسیم کرکے نئی آپریشن سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایاگیاہے اور 53 افسران و ملازمین پر مشتمل سٹاف بھی تعینات کیا جائیگا۔

آپریشن پیراں غائب سب ڈویژن ملتان کا انتظامی کنٹرول آپریشن ڈویژن شاہ رکن عالم کے حوالے کیا گیا ہے۔ نئی آپریشن سب ڈویژن پیراں غائب ملتان میں ایک سب ڈویژنل آفیسر، 2لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ، 3لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ، ایک لائن فورمین فرسٹ، ایک میٹرسپروائزر فرسٹ/ سیکنڈ، ایک سینئر کلرک، 6لائن مین فرسٹ ، 6لائن مین سیکنڈ، 2جونیئرکلرک، 8میٹرریڈرز سمیت دیگر سٹاف تعینات کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں