میپکو پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد 6ملازمین کوترقی دینے کے احکامات جاری

پیر 16 جولائی 2018 23:34

ملتان۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے جی ایس او ونگ کے 6ایس ایس او سیکنڈ کو ایس ایس او فرسٹ کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور ان کی خدمات خالی آسامیوں پر سپرنٹینڈنگ انجینئرز جی ایس او سرکلوں کے سپرد کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذوالفقارعلی (132KV گرڈ اسٹیشن مظفرگڑھ)، غلام مصطفی ( 132KVگرڈاسٹیشن خیرپورسادات)، محمد طاہر (132KVگرڈاسٹیشن شجاع آباد)، الطاف حسین (بہاولپور) اور نذیراحمد ( ڈی جی خان ) کو ترقی دے کر ان کی خدمات سپرنٹنڈنگ انجینئرجی ایس او سرکل ملتان کے حوالے جبکہ حماد رضا ( 132KVگرڈاسٹیشن واپڈا ٹائون ملتان ) کو ایس ایس او فرسٹ کے عہدے پر ترقی دے کر ان کی خدمات سپرنٹنڈنگ انجینئرجی ایس او سرکل ساہیوال کے سپرد کی گئی ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں