ملتان سمیت پنجاب کے 37سی ای او تبدیل

منگل 17 جولائی 2018 23:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اجازت سے پنجاب بھرکے 37سی ای اوسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فوری طورپر تبدیل کردیاگیا ہے۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق سی ای اوملتان (بی ایس ۔

(جاری ہے)

19)ریئس احمد کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر تعینات کیاگیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر تبدیل ہونے والے افسران میں سی ای اوخانیوال محمد اشفاق کو قائم مقام سی ای او ڈی جی خان، سی ای او وہاڑی شوکت علی طاہرکو قائم مقام سی ای اولیہ،سی ای او بہاولپور مقبول احمد کو قائم مقام سی ای اوراجن پور،سی ای او مظفرگڑھ شمشیر احمد خان کو قائم مقام سی ای اوبہاولپور، سی ای او لودھراں محمد اسماعیل کو قائم مقام سی ای اوچنیوٹ، سی ای او لیہ شوکت علی شیروانی کو قائم مقام سی ای اووہاڑی، سی ای او راجن پور سید ہدایت اللہ خان کو قائم مقام سی ای اولودھراں اور سی ای او ساہیوال ریاض احمد سوہی کو قائم مقام سی ای اوراولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں