ضلع ملتان کے 2.6ملین بیلٹ پیپرز بدھ یا جمعرات کو پہنچ جائیں گے،شکیل احمد

منگل 17 جولائی 2018 23:18

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ضلع ملتان کے رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 2.6ملین بیلٹ پیپرز بدھ یا جمعرات کوملتان پہنچ جائیں گے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر ملتان شکیل احمد نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بیلٹ باکسز ریٹرننگ افسران کو 20اور 21جولائی کو حوالے کیے جائیں گے تاکہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو بروقت ’’ ہینڈ اوور ‘‘ کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ضلع ملتان میں مجموعی طورپر 2.5ملین ووٹرز ہیں جن میں تقریباً 1.3ملین مرد اور تقریبات1.1ملین خواتین ووٹرز ہیں تاہم بیلٹ پیپر ز2.6ملین ملتان پہنچیں گے۔شکیل احمد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس 25جولائی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی پلان بہلے ہی ترتیب دے کر فائنل کرچکی ہے جن کوآرمی کے جوانوں اور آفیسرز کی معاونت بھی حاصل ہوگی صاف شفاف الیکشن کرانے کے لئے ہم سب نے تمام تر انتظامات کومکمل کرلیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں