ولایت آبادڈویژن میں حادثہ،ایس ڈی او ولایت آباد معطل،ہیڈکوارٹررپورٹ کرنے کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 23:21

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے ولایت آباد سب ڈویژن ملتان میں مہلک حادثہ رونما ہونے کے واقعہ پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو ولایت آبادسب ڈویژن ملتان محمد عارف کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

16جولائی2018؁ء کو ولایت آبادسب ڈویژن ملتان میں رونماہونے والے جان لیواحادثہ میں اسسٹنٹ لائن مین اشفاق حمید شہید ہوئے تھے ۔ میپکو انتظامیہ کی ہدایت پر دوران ڈیوٹی مہلک حادثہ رونماہونے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈپٹی منیجر سیفٹی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو رپورٹ مرتب کرکے اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں