رواں مالی سال 89674پرائیویٹ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 9کروڑ روپے سے زائد رقم کی وصولی

منگل 17 جولائی 2018 23:21

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی جانب سے ریجن بھر میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے پرائیویٹ مستقل نادہندگان کے خلاف مسلسل ایکشن جاری ہے ۔جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں رواں مالی سال 2017-18؁ء کے دوران86ہزار674پرائیویٹ ڈیڈڈیفالٹرز سے 97کروڑ 66 لاکھ30ہزارروپے کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی گئی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جولائی2017؁ء سے جون2018؁ء کے عرصہ میں ملتان سرکل میں18ہزار250مستقل نادہندگان سے 2 3کروڑ 5 لاکھ40ہزارروپے وصول کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سرکل میں 9ہزار 426 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 12 کروڑ 8لاکھ90ہزارروپے، وہاڑی سرکل میں4ہزار509نادہندگان سے 6 کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے، بہاولپور سرکل میں15 ہزار161ڈیفالٹرز سے 11کروڑ15لاکھ40ہزار روپے، ساہیوال سرکل میں 5 ہزار744ڈیفالٹرز سے 6کروڑ91لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں10ہزار 441نادہندگان سی10 کروڑ 65لاکھ60ہزارروپے، مظفرگڑھ سرکل میں 11ہزار249نادہندگان سے 12کروڑ90لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 5ہزار 989یفالٹرز سے 6کروڑ 65لاکھ40ہزارروپے اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والی5ہزار905مستقل نادہندگان سے 7کروڑ25لاکھ 20ہزار روپے وصول کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں