ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے احکامات جاری

منگل 17 جولائی 2018 23:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے ضلع بھر میں سلنڈر اور ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میر نواز کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس میں متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اور سول ڈیفنس آفیسر کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کمرشل عمارات میں گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کی روک تھام یقینی بنائے گی۔ مدثر ریاض ملک نے کہا کہ کمیٹی تمام ہوٹل مالکان اور کمرشل عمارات سے حفاظتی انتظامات کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرکے 15روز میں رپورٹ جمع کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ کسی مقام پر سلنڈر کو غیر محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں