ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے معاملات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے آر ٹی او ملتان میں فرنٹ ڈیسک کا قیام

جمعرات 19 جولائی 2018 18:00

ملتان۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) حکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے معاملات میں تیزی لانے اور سکیم سے فائدہ اٹھانے و الوںکو فوری ریلیف مہیاکرنے کیلئے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ملتان میں فوری طور پر فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عابد حسین گلشن نے بتایا کہ فرنٹ ڈیسک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختارحسین اور محمد رفیع الدین انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ون ونڈو کی طرز پر سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی معاونت کریںگے، انہوں نے کہا کہ سکیم بہت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے جس سے ہر سیکٹر کے کاروباری افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں اور امید ہے کہ 31جولائی تک توقعات سے بھی زیادہ لوگ نہ صرف اس سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ آئندہ کیلئے فائلرز بھی بنیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں