شفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کیلئے پاک فوج 22جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 جولائی 2018 23:58

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک نے کہاہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنانے کیلئے پاک فوج 22جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی اور26جولائی تک ضلع ملتان میں رہے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مدثرریاض ملک نے مزید کہا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں کی مکمل سکیورٹی پاک فوج کی نگرانی میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے پاک فوج اور دیگر اداروں کے اخراجات طلب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتظامی اور آپریشنل امور کی انجام دہی کے لئے 25ملین روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں بھی خدمات سرانجام دے گی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے ضلع میں 1817پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں حساس نوعیت کے 258پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں تاکہ سکیورٹی کی صورت حال کو مانیٹر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جہاں تمام متعلقہ ادارے سکیورٹی صورت حال پر کڑی نظررکھیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں