نیب عدالت نے 54لاکھ روپے خردبرد کیس میں دو بینک ملازمین کو پانچ پانچ سال قیدبامشقت اور 25،25لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:20

ملتان۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) قومی احتساب عدالت نے مرکزقومی بچت میں 54لاکھ روپے خردبرد کا الزام ثابت ہونے پر دوبینک ملازمین کو سزا سنادی۔انچارج مرکز قومی بچت نمبر1ملتان حسن لطیف طاہر اور کیشیئر اسد نواز کو پانچ پانچ سال قیدبامشقت اور 25لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

نیب ملتان میں ریجنل آفس مرکزقومی بچت کی جانب سے ایک درخواست دی گئی تھی کہ دونوں بینک ملازمین نے رانا عبدالرشید کے اکائونٹ سے 54لاکھ روپے کی رقم خردبرد کی ہے۔جس پر نیب ملتان نے دونوں افراد کوگرفتارکرکے قومی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔نیب ملتان ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے اکائونٹ ہولڈر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے رقم خردبرد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں