میپکونے عام انتخابات کے موقع پربجلی کی بلاتعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:21

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے عام انتخابات 2018؁ء کے موقع پر ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ۔بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی۴ مانیٹرنگ کے لئے میپکو ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔ 25اور 26جولائی کو بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے چیف انجینئر آپریشن میپکو ناصررشید کنٹرول روم کا انچارج اور ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے ریجن بھر میں سرکل، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کرنیکا حکم دیاہے ۔ آپریشن اور جی ایس او سرکلوں میں سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل عام انتخابات کے موقع پر بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔

(جاری ہے)

25اور 26جولائی کو بجلی فراہمی میں تعطل آنے کی صورت میں کنٹرول روم کے ٹیلی فون نمبر 061-9210430پر رابطہ کیاجاسکتاہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی (PEPCO) اتھارٹی کے احکامات کی روشنی میں ریجن بھر کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل آفیسرز کو عام انتخابات کے موقع پر دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ 25اور 26جولائی کولائن سٹاف کوتعطیلات منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام عملہ کو حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔میپکوریجن کے زیرانتظام علاقوں میں ریجنل اور فیلڈ سٹورز بھی دونوں روز کھلے رہیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں