ملتان ڈویژن شجر کاری مہم کا آغاز کردیاگیا

اتوار 22 جولائی 2018 00:10

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) کمشنرملتان ندیم ارشادکیانی کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیاگیا ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے سرکٹ ہائوس میں پودا لگایا اور ملکی ترقی و سا لمیت کے لئے دعا مانگی۔ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کو ڈویثرن بھر میں 6لاکھ جبکہ صرف ملتان شہرمیں پی ایچ اے کو 3000ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات کی جانب سے ڈویثرن بھر کی اہم شاہرائوں اور نہروں کے کنارے پر درخت لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کو بھی اپنے اداروں میں شجر کاری کے لئے مفت پودے فراہم کئے جائیں گے ۔ ایڈیشنل کمشنر نے مزید کہا کہ کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی کی ہدایت پر عوام میں فری پودے بھی تقسیم کئے جائیں گے اور آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسر اشتیاق پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں