ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سیمینار

اتوار 22 جولائی 2018 00:10

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیراہتمام سیمینار میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام ،احتیاطی تدابیر اورنقصانات کے بارے میں تفصیلی طورپرآگاہ کیاگیا۔سیمینار میں ضلع ملتان کے تمام سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین ڈاکٹرمنورعباس چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈاکٹرظفرعباس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراورڈاکٹرعطاء الرحمن فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول پروگرام اورڈاکٹرمحمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنی موجودہ اورآئندہ نسلوں کوبچانے کیلئے اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات کرناہوں گے ۔

انہوںنے خاص طورپرعوام کو آلودگی سے بچائو کیلئے کام پرزوردیا۔دریںاثناء ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ضلع ملتان کے تمام سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزر28جولائی کو اپنی اپنی یونین کونسل میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام اورنقصانات کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں