الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو عوامی سیلاب کو نہیں روک سکوں گا ،ْشہباز شریف

الزام خان نے پشاور میٹرو پر 40 ارب روپے برباد کر دئیے ،ْ ملتان کی میٹروبس آپ کے لیے تحفہ ہے ،ْجلسہ سے خطاب

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو پھر عوامی سیلاب کو نہیں روک سکوں گا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کان کھول کر سن لیں کہ ووٹرز کو روکا تو پورا پاکستان ہو گا اور صوبائی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی جیلیں اور ہتھکڑیاں برداشت کی ہیں، عوامی سیلاب کے آگے میں گولی کھاؤں گا لیکن آپ کا ووٹ محفوظ کروں گا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیسے اس نے ملک سے دشمنی کی ہے، دوسری جانب فریال تالپور اور آصف زرداری کو کہا گیا کہ الیکشن کے بعد دیکھیں گے۔انہوںنے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات 12 بجے فیصلہ دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ان کے حلقے میں انتخابات ملتوی کر کے اچھا کیا لیکن سب کو الیکشن کے بعد کی تاریخ مل گئی اور حنیف عباسی کو جکڑ دیا گیا۔

شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الزام خان نے پشاور میٹرو پر 40 ارب روپے برباد کر دیے لیکن ملتان کی میٹروبس آپ کے لیے تحفہ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں