سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں سوشل ویلفیئرسمیت دیگراداروں میں پودے لگائے گئے

پیر 13 اگست 2018 23:42

ملتان۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں سوشل ویلفیئر کے اداروں سمیت دیگراداروں میں بھی پودے لگائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروملتان میں جشن آزادی کے موقع پرسرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملک سمیع احمدنے ادارے میں پودالگایا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پرجھنڈیوں کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جائیں تاکہ پاکستان کوسرسبز وشاداب بنایاجاسکے اورماحولیاتی آلودگی کوکم کیاجاسکے ۔سوشل ویلفیئر کے ادارے شہیدبے نظیر وومن کرائسز سنٹرمیں جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹاگیااورادارے میں پودے بھی لگائے گئے ۔ادارے کی منیجر سماراشیریں نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اوراس نعمت کو بھرپوراندازمیں مناناچاہیے ۔ہمیں خداکاشکر اداکرناچاہیے کہ ہم آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں ۔اسی طرح صنعت زار ،دارالامان ،دارالفلاح ،عافیت سنٹرسمیت دیگراداروں میں بھی پودے لگائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں