ضلع میں 7مویشی منڈیاں مکمل فعال کردی گئیں

جمعرات 16 اگست 2018 00:02

ملتان۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ضلع میں 7مویشی منڈیاں مکمل فعال کردی گئیں ہیں ۔مویشی منڈیوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر صدرقاضی منظور نے مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور محکموں سے بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مویشی منڈیاں شہر سے باہر 7مخصوص مقامات بہاولپور بائی پاس ،موضع سامورانہ ،نواب پور روڈ ،بابر چوک ،اولڈ شجاع آباد روڈ ،شجاع آباد اور جلالپور میں قائم کی گئی ہیں جبکہ موضع بلیل میں واقع بڑے جانوروں کی منڈی کیٹل مینجمنٹ کے تحت قائم کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام مویشی منڈیوں میں پارکنگ ،سیکورٹی سمیت بنیادی انتظامات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلا معاوضہ فراہم کیے گئے ہیں ۔

جبکہ کانگو سے بچائو کے لئے حفاظتی کٹس اور شہریوں کے لئے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر قاضی منظور نے کہا کہ مویشی منڈیاں عید الاضحی تک فعال رکھی جائیں گی تاکہ شہری عید قربان پر مذہبی فریضے کو احسن انداز میں پورا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں