پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے مزید ایک ہزار سے زائد پودے پارکس میں لگانے کا عمل شروع کردیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:02

ملتان۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے مزید ایک ہزار سے زائد پودے پارکس میں لگانے کا عمل شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں لیڈیز پارک شمس آباد میں2 سو سے زائد پودے لگا دئیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی نے کہا کہ مزید 8سو سے زائد درخت اور پودوے دیگر پارکس میںلگائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پودے مخیرحضرات کی جانب سے دئیے جارہے ہیں۔یہ پودے اور درخت مختلف پارکس اور گرین بیلٹس میں لگائے جارہے ہیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور بڑوں میں درختوں کی افادیت کا جذبہ انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔مستقبل میں مزید لوگوں کے ساتھ مل کر پارکس اور گرین بیلٹس کو درختوں اور پودوں سے آراستہ کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے کی جانب سے آزادی شجرکاری مہم بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں