عیدالاضحی ایساتہوار ہے جس میں مہمان داری بڑھ جاتی ہے، گھریلو خواتین کی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 23:37

ملتان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) عیدالاضحی ایساتہوار ہے جس کیلئے خواتین کو بھرپور انداز سے اہلخانہ کے لئے کپڑوں ،جوتوں کی خریداری کے ساتھ گھر کی صفائی اورکچن کوعیدکی مناسبت سے تمام لوازمات سے مکمل کرکے رکھنا پڑتا ہے۔ان خیالات کااظہار گھریلو خواتین نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ماریہ اوربینش نے کہاکہ گھریلو امور توروزمرہ زندگی کاحصہ ہیں مگر عیدالاضحی ایساتہوار ہے اس دن مہمان داری بڑھ جاتی ہے اورکھانا پکانے کیلئے سارادن کچن میں رہناپڑتاہے۔

(جاری ہے)

ناصرہ اورکشمالہ صدیقی نے کہاکہ عید کے موقع پرگرمی عروج پرہوگی اورپھرگوشت کی باس سے دل بھی خراب ہوتاہے اس لئے خواتین کوچاہیے کہ قربانی کے گوشت کوفوری طورپردھوکراستعمال کریں ۔شاہدہ اورنسرین نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے ٹماٹر خریدنامشکل ہوگیاہے۔اس لئے کھانا پکاتے وقت دہی کااستعمال کریں ۔فہمیدہ اورشائستہ نے کہاکہ یہ خوبصورت مذہبی تہوارہمیں اپنوں سے ملنے اورمحبتیں بانٹے کابھرپورمواقع فراہم کرتے ہیں اسلئے وقت ضائع کئے بغیر اپنوں کو منائیں اورعید کویادگاربنادیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں