کمشنر ملتان نے باکسنگ رنگ کا افتتاح کردیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:38

ملتان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے ملنے والے باکسنگ رنگ کا جمنیزیم ہال کمشنر ملتان ڈویڑن ندیم ارشاد کیانی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کیلئیسکولز کو فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے ڈویڑنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کریں ۔

ڈی ایس او رانا ندیم انجم نے باکسنگ میں ملتان ڈویڑن کی بہترین کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ آل پنجاب ڈویڑن باکسنگ چیمپئن شپ میں ملتان ڈویڑن کے باکسرز نے چاندی کے 4اور کانسی کے 2تمغے جیتے ہیں۔کمشنر ملتان ڈویڑن نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے میڈلسٹ باکسرز میں اعزازات۔

(جاری ہے)

کیش ایوارڈ اور تحائف تقسیم کیے۔ یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالوں میں سلور میڈلسٹ خانیوال کے فرحان رضا۔

امیر حمزہ اورنصیراللہ۔ملتان کے ساجد علی اور وہاڑی کے علی رضا۔ برائونز میڈلسٹ ملتان کے محمد حسین اور وہاڑی کے حاذق زین مسیح شامل ہیں۔قبل ازیں کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے باکسنگ رنگ کا افتتاح کیا۔ ڈویڑنل سپورٹس آفس ملتان کی طرف سے کمشنر ملتان باکسنگ گلوز کا تحفہ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے پیش کیا۔ بعدازاں کمشنر ندیم ارشاد کیانی نے ملتان ڈویڑن سپورٹس کی جنرل ٹرافی کی رونمائی کی۔

ڈی ایس او رانا ندیم انجم نے بتایا کہ یہ جنرل ٹرافی سال بھر کے دوران ہونیوالے مختلف کھیلوں کے انٹرڈسٹرکٹ ملتان ڈویڑن مقابلوں میں سب سے زیادہ گیمز جیتنے والے ضلع کو ایوارڈ کی جائے گی۔ تقریب میں ملتان۔وہاڑی۔ خانیوال اور لودہراں کے سپورٹس افسران عدنان نعیم۔ شفیق الرحمان خٹک۔ طارق محمود۔نثارالحق۔ صوبائی کو چز محمد ساجد گلزار پاشا ڈویزنل کوچ شائستہ قیصر اور ملتان ڈویڑن باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پرویز پراچہ اور نوجوان باکسرز کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں