چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کیے گئے

پیر 20 اگست 2018 23:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوںمیں عیدالاضحی کے نئے کپڑے جوتے تقسیم کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیوروسمیع احمد نے بتایا کہ بچے نئے کپڑے اور جوتے پا کر بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کے موقع پر ادارہ میں رہائش پذیر بچوں کے لیے کھانے پینے کے لیے مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے جائیں گے اور قربانی بھی کی جائے گی۔اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر نوید مختار،لیزا تبسم ،کبری ملک ،توشیبہ رمضان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں