ملتان ایوان تجارت و صنعت کے انتخابات کے سلسلہ میں غیر حتمی نتا ئج کااعلان

منگل 18 ستمبر 2018 00:31

ملتان۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ملتان ایوان تجارت و صنعت کے انتخابات برائے سال1918-20کے سلسلہ میں غیر حتمی نتا ئج کے مطابق اتحاد گروپ نے ایگزیکٹو کمیٹی کی 12نشستوں میں سی10 نشستیں جیت لیں ،فرینڈز گروپ صرف 2 نشستوں پر کامیاب ہو سکا ،کارپوریٹ کلاس پر اتحاد گروپ نے کلین سویپ کیا ،7 نشستوں پر مجیداللہ خان 81محمد سرفراز 78 طارق خان 79 میاں راشد اقبال 76عقیل اعجاز 66 نعیم احمد 73 خواجہ محمد حسین 70ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے،اسی طرح ایسوسی ایٹ کلاس پر اتحاد گروپ کے شیخ امجد 126 خواجہ بدر منیر 114 خواجہ عثمان 112 فرینڈز گروپ کے خواجہ ریاض 116ندیم احمد 110 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، کارپوریٹ کلاس کے 138میں سے 124 کاسٹ ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے 279 میں سے 228 کاسٹ ہوئے 5 ووٹ مسترد ہوئے 2ووٹوں پر اعتراض ہونے کی وجہ سے کینسل کئے گئے، الیکشن کمیٹی میں میاں فرید مغیث شیخ،اشتیاق احمد چغتائی اورعزیز احمد شیخ شامل تھے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں