کمشنر ملتان کاآرپی اوکے ہمراہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوںکے روٹس کامعائنہ

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

ملتان۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے ریجنل پولیس آفیسر کنور شاہ رخ کے ہمراہ گزشتہ روز محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ 9 اور 10محرم الحرام کو سیکورٹی الرٹ رکھی جائے گی ۔کسی کو بھی امن و امان تباہ کرنے اور اس میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

عزاداروں اور لائسنس داروں کے تمام مطالبات اور مسائل حل کر دیے گئے ہیں ۔تمام جلوسوں ،مجالس کی ٹائمنگ ہرصورت یقینی بنائی جائے گی ،ماتمی جلوسوں کے روٹس پر جنریٹر سٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائلز سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر کے لوگ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں ،تحمل برداشت کو اپنائیں ،دوسروں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں ،ہمارا مذہب بھی تحمل ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،ہم سب کو ملکر امن و امان قائم رکھنا ہے اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

آر پی او کنور شاہ رخ نے کہا کہ محر الحرام کے حوالے سے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ ہمیںپاک فوج اور رینجرز سمیت تمام اداروں کی معاونت حاصل ہے،جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیے گیے ہیں ۔لائوڈ سپیکر اور ڈبل سواری سمیت قانون پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ۔ملتان شہر کے داخلی راستوں ،سبیلوں اور لنگر کی مکمل چیکنگ کی جائے گی ۔

اس مو قع پر کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی اور آر پی او کنور شاہ رخ نے ممتاز آباد ،حرم گیٹ سمیت اندرون شہر کے روٹس کی انسپکشن کی اور رتمام انتطامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر اے سی سٹی آغا ظہیر عباس شیرازی اور منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوار الحق و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔کمشنر و آر پی او کی انسپکشن کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ،واسا،میونسپل کارپوریشن سمیت مختلف اداروں کے سربراہان نے محرم الحرام کے دوران کیے گئے انتظامات بارے انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں