پسماندہ علاقے ہمارافوکس ہیں، یہاں یونیورسٹیاں بنائیں گے، مقامی انتظامیہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے بہترین انتظامات کرے، صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

ملتان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر ڈاکٹرمحمد اختر ملک سے پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر اعجازجنجوعہ ، وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور محسن جنجوعہ نے وزارت کاچارج سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کی، اس موقع پرصوبائی وزیر ڈاکٹرمحمد اختر ملک نے کہاکہ حکومت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں میں سو فیصد میرٹ لائیگی، ہمارا ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک حقدارکو اسکاحق نہ مل جائے، ہماری حکومت میرٹ پر عمل کریگی اورکسی سیاسی مداخلت کوبرداشت نہیں کریںگے، انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ کے موقع پر طلباء وطالبات کے ساتھ آنے والوں کیلئے بھی بہترین انتظار گاہیں بنائی جائیں گی جہاں گرمی کے باعث ٹینٹ میں پنکھے کرسیاں موجود ہونگی جبکہ پینے کا صاف پانی بھی میسرہوگا، وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، پنجاب جب ہی تبدیل ہوگا جب یہاں تعلیم کو غریب کی پہنچ میں لائیں گے،پسماندہ علاقے ہمارافوکس ہیں یہاں یونیورسٹیاں بناکردیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں