سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے 10 محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈائیورشن پلان جاری کر دیا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

ملتان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) 10 محرم الحرام کو اندرون شہر ، ڈیرہ اڈہ سے بطرف بوہڑ گیٹ، چونگی نمبر 14 سے بطرف خونی برج، نواں شہر سے بطرف گھنٹہ گھر،چوک شاہ عباس سے پل شیدی لال، چوک شہیداں سے بطرف حرم گیٹ، دولت گیٹ سے خونی برج کی ٹریفک صبح سے ہی بند رہے گی، عوام متبادل راستے کے طور پر ڈیرہ اڈہ سے نوا ںشہر اور پل موج دریا سے ہائی کورٹ موڑ سے چونگی نمبر 01 سے غوث الاعظم روڈ،چونگی نمبر 09 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے، ڈبل پھاٹک سے بطرف وہاڑی چوک جانے والے حضرات پرانا شجاع آباد روڈ ، مظفر گڑھ روڈ سے بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک کیطرف جائیں گے، اسی طرح وہاڑی چوک سے آنے والی ٹریفک بہاولپور بائی پاس سے مظفر گڑھ روڈ اور حسن سوالی سے ڈبل پھاٹک آجا سکے گی، 11 بجے دن کے بعد LMQ روڈ ، پل موج دریا سے بطرف چونگی نمبر 09، چونگی نمبر 09 سے بطرف پل موج دریا، MDA چوک تمام اطراف، رضا آباد پلی تمام اطراف سے بند رہے گا، عوام شہر سے چوک قذافی اور لاہور کی طرف جانے کیلئے پل موج دریا سے نواں شہر، ڈیرہ اڈہ، عزیز ہوٹل، پرانا شجاع آباد روڈ استعمال کر سکتے ہیں، اسی طرح پل موج دریا سے ہائیکورٹ موڑ سے چونگی نمبر01 سے غوث الاعظم روڈ ، چونگی نمبر 09 سے بوسن روڈ اور خانیوال روڈ استعمال کریں گے، 10 محرم الحرام کو کینٹ صدر بازار صبح سے ہی بند رہے گا، جبکہ11بجے دن کے بعد عزیزہوٹل چوک سے بطرف کینٹ چوک ، ڈیرہ اڈہ سے کینٹ چوک، KFC چوک سے SSP چوک ، ہائی کورٹ موڑ سے خان پلازہ ، ایمپیریل چوک سے خان پلازہ، تمام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے، عوام ہائیکورٹ سے مظفر گڑھ ، شجاع آباد جانے کیلئے براستہ KFC چوک ، طارق موڑ ، ابدالی مسجد موڑ ، ڈیرہ اڈہ ، عزیز ہوٹل کا راستہ استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رینج آفس چوک سے آنے والی ٹریفک ایمپیریل چوک ، شنگریلا چوک ، مال پلازہ چوک، بجلی گھر چوک ، عزیز ہوٹل چوک کے راستے شہر کی طرف جا سکے گی، شیر شاہ روڈ سے آنیوالی ٹریفک ، پرانا شجاع آباد روڈ کی طرف سے آنے والی ٹریفک عزیز ہوٹل سے ڈیرہ اڈہ کا راستہ استعمال کریگی،گھنٹہ گھر جلوس میں شرکت کرنے کیلئے آنے والے افراد اپنی گاڑیوں کو ڈریم لینڈ سینما کے پارکنگ ایریا میں پارک کر سکتے ہیں ،جبکہ کسی مشکل صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں