ملتان، غیرقانونی کمرشل استعمال پر بلڈنگ سیل

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

ملتان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیرقانونی طور پر بلڈنگ کے کمرشل استعمال کرنے پرکارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ کوسیل کر دیا، ایم ڈی اے ترجمان کے مطابق غوث الاعظم روڈ پل واصل پر مالکان الیاس صدیقی اورعمران صدیقی نے ایک رہائشی کوٹھی ایم ڈی اے سے کمرشل استعمال کی اجاز ت لئے بغیر اورکمرشل نقشہ پاس کرائے بغیر سکول قائم کیا ہوا تھا، جس پر ایم ڈی اے کی طرف سے مذکورہ بلڈنگ کمرشل کرانے اورکمرشل نقشہ پاس کروانے کا نوٹس جاری کیا گیا، لیکن مالکان نے نوٹس پرعملدرآمد نہیں کیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفوورسمنٹ اکرام عزیز بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ بلڈنگ کوسیل کر دیا، علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم نے چوک رشیدآباد،عیدگاہ چوک پرتجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے بھاری سامان قبضے میں لے لیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں