ملتان ، ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا بھرپور اظہار کرنا ہوگا ، ڈاکٹر اختر ملک

امریکی وزیر خارجہ پاکستان آئے تو شاہ محمود قریشی نے ڈٹ کر ان کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کیا،عمران خان کی ٹیم کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد رکھیں گے،صوبائی وزیر توانائی پنجاب کا اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس سے خطاب

بدھ 19 ستمبر 2018 22:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے عزم کا بھرپور اظہار کرنا ہوگا کیونکہ یہ تجدید عہد کا دن ہے جب امریکی وزیر خارجہ گذشتہ دنوں پاکستان آئے تو پاکستان کے وزیر خارجہ نے ڈٹ کر ان کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کیا جس سے امریکی وزیر خارجہ منہ چھپاتے ہو ئے نکل گئے پاکستان پر جو جنگ مسلط کی گئی وہ دوسروں کی جنگ ہے لیکن دہشت گردی کے خاتمے لئے ہم نے یہ جنگ لڑی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ لڑتے رہیں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں قربانی ، امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے اور اس پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ہم امن کی خاطر اپنے ایمان اور صولوں کا سودا نہیں کرسکتے ہم اپنے مفادات ، خون اور اولاد کی قربانی تو دے سکتے ہیں لیکن قیام امن کے لئے اپنے ضمیر اور ایمان کا سودا نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیر العمل کونسل پاکستان کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے تعاون سے پریس کلب کے جناح ہال میں منعقدہ بسلسلہ شہادت امام عالی مقام اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیااس موقع پر درگاہ حضرت مولانا حامد علی خان کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری احمد میاں خان نقشبندی نے دعا کرائی جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، سبین گل ، جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی، قاری عبد الغفار نقشبندی،متحدہ علماء کونسل کے صدر علامہ عبد الحق مجاہد ، چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک کمیٹی (راولپنڈی ) پیر سید عظمت اللہ سلطان شاہ،علامہ سلیم حیدر (اسلام آباد) ، جمیعت اہلحدیث کے مرکزی رہنما علامہ خالد محمود ندیم، ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ، (خیر العمل کونسل کے سرپرست سابق جج وجاہت حسین خان لنگاہ، مظہر جاوید سیال،ملک محمد سف، جنرل سیکریٹری ملک عمران یوسف) علامہ قاضی بشیر احمد گولڑوی، علامہ عبد الحنان حیدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری ، شاعر اہلیبیت ؑ عرفان رضا عرفان،پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما کرامت علی شیخ، ودیگر نے شرکت کی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ اسلام امن ، ایثار و قربانی کا نام ہے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان پر جو جنگ تھوپی گئی اس میں پاکستان کا 100ارب ڈالر اور 80ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں جبکہ ہمیں 30ارب ڈالر کی امداد دے کر ڈومور کی باتیں کی جاتی ہیں اس حوالے سے جب امریکی وزیر خارجہ گذشتہ دنوں پاکستان آئے تو پاکستان کے وزیر خارجہ نے ڈٹ کر ان کے سامنے اپنے موقف کا اظہار کیا جس سے امریکی وزیر خارجہ منہ چھپاتے ہو ئے نکل گئے پاکستان پر جو جنگ مسلط کی گئی وہ دوسروں کی جنگ ہے لیکن دہشت گردی کے خاتمے لئے ہم نے یہ جنگ لڑی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ لڑتے رہیں گے پاکستان میں اس وقت جو قیادت برسر اقتدار ہے وہ اپنے ملک کو امن کا گہوار ہ بنانا چاہتے ہیں اور ہم عمران خان کی ٹیم کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ جدوجہد رکھیں گے علامہ سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ عشرہ محرم کے حوالے سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف ،ہم امن کی خاطر اپنے ایمان اور صولوں کا سودا نہیں کرسکتے ہم اپنے مفادات ، خون اور اولاد کی قربانی تو دے سکتے ہیں لیکن قیام امن کے لئے اپنے ضمیر اور ایمان کا سودا نہیں کرسکتے چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک کمیٹی (راولپنڈی ) پیر سید عظمت اللہ سلطان شاہ،علامہ سلیم حیدر (اسلام آباد) نے کہا کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقاء کے لئے جو قربانیا دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس وقت ضرورت امر کی ہے کہ بحثیت مسلمان اور پاکستان ہونے کے ناطے اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیںجماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے کربلا میں جنگ لڑنا ہو تی تو وہ اپنے بچوں اور اہلخانہ کو کربلام میں نہ لیکر جاتے آپ ؑ کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ دین اسلام کی بقاء تھا علامہ عبد الحق مجاہد، علامہ خالد محمود ندیم نے کہا کہ امن کانفرنس کا انعقاد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ یقینا ہم سب ایک ہیں اور متحد ہیں خیر العمل کونسل کا امن کانفرنس ایک اچھا اقدام ہے مذہبی سکالر علامہ سلیم حیدر، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ شہدائے کربلا نے کربلا میںتاریخ ساز قربانیاں دے کر حق و صداقت کا پیغام دیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں