میپکو کے 2سب ڈویژنز اور ایک گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول نزدیک ترین دفاتر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 22:55

ملتان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکوسرکل ملتان نے گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کی بروقت مرمت اور ہنگامی حالات، فنی خرابی کی صورت میں بجلی کی بروقت بحالی کیلئے 2سب ڈویژنوں اور ایک گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول نزدیک ترین دفاتر کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملتان شہر کے 132KVانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن کا انتظامی کنٹرول ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ملتان کے سپرد کردیاگیاہے اس سے قبل گرڈاسٹیشن کی دیکھ بھال اورمرمت کی ذمہ داریاں ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ کے حوالے تھیں ۔ ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن راجن پور کا انتظامی کنٹرول رحیم یار خان سے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ڈیرہ غازی خان اور ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن کرمدادقریشی کی انتظامی ذمہ داریاں ڈی جی خان سے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن مظفرگڑھ کے سپرد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں