حکومت شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی ،ڈاکٹراختر ملک

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:36

ملتان۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈسرکٹ ہائوس ملتان میں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثرریاض ملک کی زیرصدارت منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ملتان میں محرم الحرام کے انتظامات مکمل ہیں۔

تمام ادارے عزاداروں کو ہرممکن سہولتیں دینے میں مصروف ہیں۔ صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سی پی او ملتان منیر مسعود نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ جلوسوں کو حسب روایت سابقہ اوقات میں مقررہ راستوں سے گزارا جائے گا۔

(جاری ہے)

ضرورت پڑنے پر سریع الحرکت فورس استعمال ہوگی۔ علما کرام کا تعاون حاصل کریں گے۔

اجلاس کے میزبان سید علی رضا گردیزی نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ممتاز عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ اتحادِ امت کیلئے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ قیام امن کیلئے انتظامیہ کے اقدامات قابل قدر ہیں۔ علما کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس میں ملک سلیم لابر ایم پی اے ، مفتی غلام مصطفی رضوی ، قاری احمد میاں ، خواجہ شفیق ، رحیم بخش اے ڈی سی ، ظہیر شیرازی اے سی سٹی ، شفقت حسین بھٹہ ، اصغر عباس نقوی ، مولانا عبدالحق مجاہد ، علامہ فاروق خان سعیدی ، ایوب مغل ، علامہ عنایت اللہ رحمانی ، علامہ خالد محمود ندیم ، ڈاکٹر صدیق قادری ، قاری عبدالغفار نقشبندی ، زاہد بلال قریشی ، قاری سیف اللہ ، مفتی عثمان پسروری ، بلال عطاری ، ظفر صدیقی ، محسن ہمدانی ، خاور بھٹہ ، انوار الحق ، ذوالفقار رضوی ، اختر عباس اعوان ، قاری سعید نقشبندی اور علما کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں