نویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزاء پر امن طورپر اختتام پذیر

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:44

ملتان۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) شہر اورگردونواح کے علاقوں میں نویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس عزاء پرامن طورپر اختتام پذیرہوگئیں۔ نویں محرم الحرام کامرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان فاطمہ ممتاز آباد سے برآمد ہوا۔ علامہ اعجاز حسین بہشتی نے خطاب کیا جبکہ مجلس عزاء کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح اور زنجیر زنی کے علاوہ سینہ کوبی بھی کی گئی۔

ضلع ملتان میں 82جلوس جبکہ 171مجالس منعقدہوئیں ۔مشہور اور روایتی جلوسوں میں آستانہ قصاب پورہ ،آستانہ بھیدی پوترا ،حرم گیٹ ،آستانہ کڑی پٹولیاں،امام بارگاہ عظیم شاہ، تھلہ سادات، تھلہ اماماں والا مظفرآباد،لال کرتی کینٹ، آستانہ آغا پورہ دہلی گیٹ، آستانہ کاشی گراں دولت گیٹ، آستانہ خلاصی لائن دولت گیٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شہر میں ڈبل سواری پر پابندی رہی جبکہ موبائل فون سروس بند ہونے سے بھی شہریوں کو شدید پریشانی رہی۔

نشترہسپتال کے علاوہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹس میں ریڈ الرٹ اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں۔پولیس اورر ضا کاروں نے شہر بھر میں موثر گشت کے علاوہ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کی بدولت نگرانی کاموثر بندوبست کیے رکھا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے علاوہ دیگر اعلی حکام دن بھر امن وامان کی صورتحال اور نویں محرم الحرام کے پروگرامز کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں