ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا، علم ،ذوالجناح اورتعزیئے کے روایتی جلوس مقررہ مقامات پر اختتام پذیرہوگئے ،سکیورٹی کے سخت انتظامات
جمعہ 21 ستمبر 2018 20:30
(جاری ہے)
36مجالس کو حساس قراردیاگیا تھا ۔
یوم عاشور کے موقع پر مجموعی طورپر117ماتمی جلوس نکالے گئے ان میں 21جلوس Aکیٹگری میں شامل کیے گئے تھے۔ملتان میں تعزیئوں کاسب سے بڑا جلوس استاد شاگرد کے تاریخی تعزیئوں کی قیادت میں برآمد ہوا۔چوک حرم گیٹ پر مختلف تعزیئوں کا اجتماع ہوا جس کے بعد شاگرد کا تعزیہ واپس اپنے آستانے کی جانب چلاگیا جبکہ باقی جلوس مقررہ روٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔اسی طرح گھنٹہ گھر میں بھی مختلف ماتمی جلوس جمع ہوئے جہاں عزاداروں نے نماز جمعہ ادا کی ۔تعزیئے کے جلوس اہل سنت کی جانب سے بھی نکالے گئے جن میں استاد والا تعزیہ ،شاگردوالا ،رمضان والا،بکو خان والا،بھیڈی پوتراں،گیلانی والا،لودھی والا،سلیم الدین والا،رشید والا اوراحمد بخش والا قابل ذکر ہیں۔ان میں سے بیشتر تعزیئے دربار پاک مائی پر اختتام پذیرہوئے۔اہل تشیع کی جانب سے برآمدہونے والے 36تعزیئوں کے جلوس کربلا شاہ شمس پر اختتام پذیرہوئے۔یہ جلوس آستانہ لعل شاہ،ناصرہ آباد،امام بارگاہ جوادیہ،حویلی مر ید شاہ،سورج میانی،شیرشاہ،حسین آباد،آستانہ کوڑے شاہ،تھلہ سادات،لال کرتی،کمنگراں والا،کالے منڈی اوردیگرمقامات سے برآمدہوئے تھے۔اس موقع پر عزاداران حسین نے سینہ کوبی کی اور رنجیروں سے ماتم کیا۔چوک دولت گیٹ میں تلواروں کا ماتم کیاگیا۔اس موقع پر ریسکیو 1122،محکمہ صحت اورسول ڈیفنس کی جانب سے مختلف مقامات پر طبی کیمپس بھی لگائے گئے تھے۔میپکو ،واسا اور دیگر اداروں کے اہلکاربھی موجودتھے۔جلوس کے تمام راستوں کو سیل کردیاگیاتھا اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔بغیر شناختی کارڈ اوربغیر تلاشی کے کسی کو جلوس میںشامل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،کمشنرملتان ندیم ارشاد کیانی،ڈی سی مدثرریاض ملک،سی پی او منیر مسعود مارتھ اوردیگر افسران نے مختلف مقامات کادورہ کیااور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی سی او آفس اور سی پی او آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے تھے جہاں تمام صورتحال کی لمحہ لمحہ نگرانی جاری تھی۔ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیضلع ملتان پولیس کے کل3066پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامورتھے جن میں 54انسپکٹر ،170سب انسپکٹر،266اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،135ہیڈ کانسٹیبل اور2424کانسٹیبلان شامل تھے۔ اس کے علاوہ 10 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیںنیز400پولیس قومی رضاکاران اور1700وا لنٹئیرزنے فرائض انجام دیئے۔ماتمی جلوسوں کے اختتام پر مختلف امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجالس برپا ہوئیں۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان
پی ایچ اے ملتان کا پھل دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر متعدد گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع
پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار
ایم ڈی اے کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
سی پی او ملتان صادق علی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ملتان ریجن کے افسران کا اپنے دفاتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوامی مسائل میرٹ ..
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ