ملتان ، 5مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:20

ملتان۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ملتان کے 5 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدکرلیاگیا۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق بوسن ٹائون میں ایک ،موسیٰ پاک ٹائون میں ایک ،شیرشاہ ٹائون سے دو اورشاہ رکن عالم ٹائون سے ایک جگہ پرڈینگی لاروا برآمدکرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاروا کھلی جگہ پرجمع ہونے والے پانی اوراس سے بننے والے کیچڑ سے لاروا برآمدکیاگیاہے۔محکمہ صحت کی ٹیموںنے مزیدجگہوں پرچھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں