کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر، دلیر، بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2018ء) کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر، دلیر، بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین راضیہ رفیق نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری ماں دھرتی ہے، اس کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اور عوام ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ دراصل یہ ہے کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور بھارت میں آزادی کی تحریکیں بھی چل رہی ہیں جبکہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اور عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج عوام کی مکمل قوت کے ساتھ دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

ہم بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے، کسی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنے شیر دلیر بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ راضیہ رفیق نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمہ داری جنوبی ایشیاء میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے، بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کو لگام دیتے ہوئے خطے کو بے امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان سے ہیں اور پاکستان کی حفاظت کرنا ہم بہت اچھے طریقے سے جانتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں