رواں مالی سال کے دوران مختلف استعدادکارکے 1923نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں، میپکو

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

ملتان۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، سسٹم اپ گریڈیشن کی توسیع اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران مختلف استعدادکارکے 1923نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں جس سے میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ63ہزار120ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 10KVAکی4، 15KVAکا ایک،25KVAکی1328،50KVAکی548، 100KVAکی24، 200KVA کی11، 400KVA کے 3اور 630KVAکی4ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔ جولائی اور اگست2018؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں225،ڈیرہ غازی خان سرکل میں 76، وہاڑی سرکل میں317، بہاولپور سرکل میں344، ساہیوال سرکل میں360، رحیم یار خان سرکل میں 132، مظفرگڑھ سرکل میں67، بہاولنگر سرکل میں 194اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں208ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں