رواں مالی سال کے دوران1607کلومیٹر ہائی ٹیشن لائنیں نصب کی گئیں

پیر 24 ستمبر 2018 22:37

ملتان۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے ، نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران1607کلومیٹر ہائی ٹیشن (ایچ ٹی )لائنیں نصب کی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں ہائی ٹینشن لائنوں کی کل لمبائی 74506 کلومیٹرہوگئی ہے جبکہ اسی دورانئے میں1618کلومیٹر لوٹینشن (ایل ٹی) لائنیں نصب کی گئی ہیں جس سے میپکو سسٹم میں لوٹینشن لائنوں کی لمبائی49342 کلومیٹر ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی اوراگست2018؁ء کے دوران ملتان سرکل میں153کلومیٹر ایچ ٹی اور133کلومیٹر ایل ٹی، ڈی جی خان سرکل میں194کلومیٹر ایچ ٹی اور37کلومیٹر ایل ٹی ، وہاڑی سرکل میں198کلومیٹر ایچ ٹی اور68کلومیٹر ایل ٹی، بہاولپور سرکل میں 283کلومیٹر ایچ ٹی اور439ایل ٹی ، ساہیوال سرکل میں 290کلومیٹر ایچ ٹی اور81 کلو میٹر ایل ٹی، رحیم یار خان سرکل میں67کلومیٹر ایچ ٹی اور24کلومیٹر ایل ٹی، مظفرگڑھ سرکل میں 58کلومیٹر ایچ ٹی اور15کلومیٹر ایل ٹی ، بہاولنگر سرکل میں168کلومیٹر ایچ ٹی اور74کلومیٹر ایل ٹی جبکہ خانیوال سرکل میں192کلومیٹر ہائی ٹینشن اور744کلومیٹر طویل لوٹینشن لائنیں نصب کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں