کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب کا قافلہ ملتان سے روانہ

پیر 24 ستمبر 2018 23:37

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) کراس روٹ موٹرسائیکل ٹریولرز کلب کا 80سے زائد بائیکرز پر مشتمل قافلہ قدیمی و تاریخی شہر ملتان کی سیر کے بعد فورٹ منرو روانہ ہوگیا، ٹورآرگنائزر و چیئرمین کراس روڈ کلب مکرم ترین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے روانگی کے بعد مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے 27ستمبر کو قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت پہنچ کر عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے منعقدہ ایک بڑی تقریب منعقد کریں گے، جو اس حوالے سے بلوچستان میں سیاحوں کا تاریخ کا سب سے بڑا اکٹھ ہوگا، ہمیں بڑی امید ہے کہ اس سے بلوچستان میں سیاحت کے حو الے سے نئے باب کھلیںگے اور ایک پرامن اور خوبصورت بلوچستان کی تصویر دنیا کے سامنے آئیگی، انہوں نے کہاکہ زیارت پہچنے کے تک مختلف شہروں سے ہمارے قافلے میں بہت سے بائیکرز کااضافہ بھی ہوتا رہے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں