ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

فیصلوں پر نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں سوئی نادرن آفس کے گھراو کی بھی دھمکی دے دی

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ملتان میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف گھریلوں صارفین نے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا اور فیصلوں پر نظر ثانی نہ کرنے کی صورت میں سوئی نادرن آفس کے گھراو کی بھی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق شریف پورہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، شہریوں نے کہا کہ گھریلوں صارفین کی معاشی مشکلات کیساتھ معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کے باوجود اور بلنگ نے بھی صارفین کے مسائل بڑھا دیئے ہیں جس پر شہریوں نے فیکٹریوں کی سپلائی معطل کر کے گھریلوں صارفین کو گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوئی نادرن آفس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے گیس چوری روکنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی درخواست کی ۔ یاد رہے جی ایم سوئی گیس پر فیکٹری مالکان سے رقم بٹور کر کمرشل صارفین کو گیس دینے کا کیس بھی ایف ائی اے میں زیر تفتیش ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں