حضرت بہائوالدین زکریاکا779واںعرس آج شروع ہوگا

اتوار 14 اکتوبر 2018 19:30

ملتان۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء)برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت بہائوالدین زکریاکا779واںعرس 15اکتوبر سے شروع ہوگا ،عرس کی تین روزہ تقریبات کاافتتاح وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوران کے صاحبزادے مخدوم زادہ زین قریشی مزار کو غسل دے کرکریں گے ،عرس میں ملک بھرسے زائرین کی بڑی تعدادشرکت کررہی ہے،اس موقع پرقلعہ قاسم باغ پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،عرس کی تقریبات کے سلسلے میں زکریااکیڈمی کے زیراہتمام 17اکتوبر کو زکریاکانفرنس منعقدہوگی جس میں نامورسکالر حضرت بہائوالدین زکریاکی تعلیمات پرروشنی ڈالیں گے ،ضلعی حکومت نے 17اکتوبرکومقامی تعطیل کااعلان کیاہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں