ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی عوامی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہے، ایم پی اے سبین گل

پیر 15 اکتوبر 2018 23:06

ملتان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ممبرپنجاب اسمبلی ورہنما پاکستان تحریک انصاف سبین گل خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے کامیابی کے جھنڈے گاڑی ہیں۔ قومی وصوبائی حلقوں کی نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی تحریک انصافی کی عوامی مقبولیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف چار مختلف سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے خلا ف صف آراتھی اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے تن تنہاء اپوزیشن کے امیدواروں کو شکست دی ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت ملک وقوم کوغیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے اورمعیشت کی بحالی کے حوالے سے بڑے چیلنجز کاسامنا کررہی ہے لیکن ہم ہمت ہارنے والے نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی خدمت کے جذبے کے تحت عملی جدوجہد پرعمل پیراہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں