’’وی لوبلوچستان‘‘ٹور کل سے شروع ہوگا

منگل 16 اکتوبر 2018 23:24

ملتان۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) نامور بائیکر اور سیاح اقبال گھانگلہ ’’وی لوبلوچستان‘‘ٹور کل ملتان سے شروع کریں گے ،اپنے سفرکے دوران وہ لگ بھگ 35سوکلومیٹر طویل سفر کریں گے جبکہ ملتان سے اپنے سفرکے آغاز کے بعد وہ کراچی سے گوادر ،تربت ،پنجگور،قلات ،کوئٹہ ،زیارت ،پنجاوی ،دکی ،رکنی ،فورٹ منروڈ یرہ غازیخان اورپھر24اکتوبرکی شام کو ملتان پہنچیں گے ،اقبال گھانگلہ نے بتایاکہ وہ اس سفرکے دوران 19اکتوبر سے شروع ہونے والی تین روزہ گوادر جیپ ریلی میں بھی شریک ہوں گے ،ان کاکہناہے کہ اس سفر کابڑا مقصددنیا کوبتاناہے کہ اب بلوچستان محبت کرنے والوں اورامن پسند مہمان نواز لوگوں کاعلاقہ ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں