بچوں میں اموات کی بڑی وجہ مناسب غذاکافقدان ہے ،آصف علی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:24

ملتان۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ’’عالمی یوم خوراک‘‘ کے موقعہ پر منعقدہ سیمینار منعقد اور آگاہی واک کی گئی۔مہمان خصوصی میاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائو آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بچوں کی اموات مختلف غذائی اجزاء کی کمی کے باعث ریکارڈ کی گئی ہے ملکی و بین الاقوامی تحقیقی جائزے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ حاصل کیے جانے والے لحمیات اور انتہائی اہمیت کے حامل نمکیات اور وٹامنز کی لمبے عرصے تک کمی کے باعث قد کا چھوٹا رہ جانا ، وزن میں کمی ، ذہنی مریض اور ہڈیوں میں ٹیڑھا پن جیسی امراض سامنے آتی ہیں․ انہوں نے کہاکہ روزمرہ خوراک سے حاصل ہونے والے بیشتر اجزاء بالخصوص نمکیات اور وٹامن کا بڑھتی عمر کے ساتھ قوت مدافعت کو بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ہی․اس سلسلہ میں حکومتی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام وائس چانسلراورڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے کہا کہ متناسب غذائی اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہی․ اچھی خوراک براہ راست تعلق صحت کے ساتھ ہے ․ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر سعید اختر نے کہاکہ صاف ستھری اور غذائی اجزاء سے بھرپور خوراک کا حصول کے عالمی مسئلہ بن چکا ہے ․ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان سفیان آصف اعوان نے کہا کہ ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے خوراک کے انتخا ب میں سمجھ داری کا مظاہرہ کریں ،ایسی چیزیں جو خاص طور پر بچوں اورنوجوانوں کے نقصان دہ ہیں ان سے بچا جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں