ملتان کالج آف آرٹس کے طلباء وطالبات کے کام کی نمائش

منگل 16 اکتوبر 2018 23:24

ملتان۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں طلباء طالبات کے کام کی سالانہ نمائش کا انعقاد ہوا․ جس میں طلباء نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ فنون لطیفہ کسی معاشرہ کی تخلیقی زندگی کے زندہ مظاہر ہوتے ہیں ․ کوئی بھی معاشرہ اپنی شناخت فنون لطیفہ سے اپنے تعلق کے وسیلہ سے ظاہر کرتا ہے ․ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہاکہ ہمارے خطہ کے نوجوانوں نے بڑی مہارت اور عمدگی سے کام کیا ہی․ آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی محنت اور لگن سے کام جاری رکھے۔

(جاری ہے)

نمائش میں گزافٹ ، ڈیزائن کی20اور مصوری کی8 پراجیکٹ نمائش کیے گئی․نمائش میں طلباء طالبات اساتذہ والدین اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں