ٹیکسز معاملات پرمشاورت کے لئے پی سی جی اے کی جنرل باڈی کااجلاس طلب

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:55

ملتان۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ٹیکسز کے زیرالتواء معاملات پرمشاورت اورآئندہ لائحہ عمل کیلئے پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )کی جنرل باڈی کااجلاس 21اکتوبر کو طلب کرلیاگیاہے ،چیئرمین پی سی جی اے چوہدری محمودعلی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ملک بھر سے پی سی جی اے کے نمائندے ٹیکسز معاملات اورمشکلات سے ہائوس کو آگاہ کریں گے،پی سی جی اے کی جنرل باڈی کایہ اجلاس پی سی جی اے ہیڈآفس ملتان کی بجائے بہاولپور میں منعقدہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں